25 ستمبر، 2026، 9:38 PM

قابض اسرائیل کی لبنان پر جارحیت جاری؛ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری

قابض اسرائیل کی لبنان پر جارحیت جاری؛ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری

غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صیہونی فوج کے توپ خانے نے بیت لیف قصبے کو نشانہ بنایا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے توپ خانے نے الہباریہ اور کفرتبنیّت قصبوں کے اطراف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی قابض فوج نے بیت لیف قصبے پر بھی حملہ کیا، جبکہ صیہونی فوجیوں نے مشین گنوں سے المنصوری قصبے کی جانب فائرنگ کی۔

غاصب صیہونی فوج ان علاقوں میں واقع دیہات میں دھماکے، تخریب کاری اور زمینوں کو ہموار کرنے کی کاروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہے، جنہیں وہ ’’یلو لائن‘‘ کا علاقہ قرار دیتی ہے۔

غاصب صیہونی فورسز توپ خانے کی گولہ باری، جنگی طیاروں اور ڈرونز کے کے ذریعے بھی دیگر دیہات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

قابض صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کے زوطر الشرقی قصبے کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1941655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha