5 اکتوبر، 2026، 2:41 PM

انٹرنیشنل اسٹرونومی اینڈ اسٹروفیزکس اولمپیاڈ، ایرانی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، قالیباف

انٹرنیشنل اسٹرونومی اینڈ اسٹروفیزکس اولمپیاڈ، ایرانی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، قالیباف

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے انٹرنیشنل اسٹرونومی اینڈ اسٹروفیزکس اولمپیاڈ میں بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران کی قومی فلکیات و فلکی طبیعیات اولمپیاڈ ٹیم کو 19ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ برائے فلکیات و فلکی طبیعیات میں عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد پیش کی۔

قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی اور پانچ طلائی تمغوں کا حصول ملک کے لیے باعث افتخار ہے اور یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قابلیت کا ثبوت ہے، جنہوں نے دنیا کے مشکل ترین اور معتبر ترین سائنسی مقابلوں میں اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مسلسل تیسری مرتبہ حاصل ہوئی ہے اور اس کے پیچھے نوجوان اور باصلاحیت طلبہ و اساتذہ کی کئی سالہ مسلسل محنت، تربیت اور ثابت قدمی کارفرما ہے، جنہوں نے عالمی سطح پر ایران کا پرچم سائنسی میدان کی بلند ترین چوٹیوں تک پہنچایا ہے۔

ایران کی قومی فلکیات و فلکی طبیعیات اولمپیاڈ ٹیم نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں منعقد ہونے والے 19ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ میں پانچ طلائی تمغے جیت کر مسلسل تیسری بار عالمی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

یہ بین الاقوامی مقابلہ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر 2026 تک جاری رہا، جس میں 66 سے زائد ممالک کے 320 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔

ایران کی جانب سے سارینا الم پور، محمد حسین حسینی، ہربد فودازی، حسین معصومی اور ارشیا میرشمس کاخکی نے طلائی تمغے حاصل کیے۔

بین الاقوامی اولمپیاڈ برائے فلکیات و فلکی طبیعیات ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے ہر سال منعقد ہونے والا سائنسی مقابلہ ہے، جس کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان روابط مضبوط کرنے اور علم و تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

News ID 1941887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha