مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی ٹیم نے 19ویں عالمی فلکیات و فلکی طبیعیات اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 طلائی تمغے جیت لیے۔
یہ مقابلہ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر 2026 تک ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں منعقد ہوا جس میں 66 سے زائد ممالک کے 320 سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلے میں طلباء کی فلکیات، فلکی طبیعیات، اجرام فلکی، ستاروں اور دیگر کائناتی مظاہر کے بارے میں علمی و تحلیلی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔
عالمی چمپئن شپ میں ایران کی نمائندگی کرنے والے نوجوان طلبا سارینا علمپور، محمدحسین حسینی، ہیربد فودازی، حسین معصومی اور ارشیا میرشمسی کاخکی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑا اور پانچوں طلائی تمغے اپنے نام کرلئے۔
ایرانی ٹیم کے اراکین نے اپنی اس درخشاں اور بے مثال کامیابی کے ذریعے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ایرانی نوجوانوں کی علمی برتری، صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کا لوہا منوا لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ