مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان میں جاری ایشین گیمز اختتام پذیر کوگیا۔ ایران نے 19 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 52 میڈلز حاصل کئے اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
ایران کا آخری طلائی تمغہ ہفتے کے روز مردوں کی والی بال ٹیم نے جاپان کو فائنل میں 3-1 سے شکست دے کر حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ایران نے ایشین گیمز میں مسلسل چوتھی مرتبہ والی بال کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ملک کے طلائی تمغوں کی تعداد 19 ہوگئی۔ فائنل میں امین اسماعیلی نژاد نے ایران کی جانب سے 22 پوائنٹس حاصل کیے۔
کشتی ایران کے لیے طلائی تمغوں کا اہم ذریعہ رہی۔ یونس امامی نے مردوں کے 74 کلوگرام فری اسٹائل کے فائنل میں جاپان کے یوشینوسوکے آویاگی کو 5-9 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ امامی کی کامیابی کے وقت ایران کے طلائی تمغوں کی تعداد 17 ہوگئی تھی۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد امیرعلی آذرپیرا نے مردوں کے 97 کلوگرام فری اسٹائل میں ازبکستان کے شیرزاد پویونوف کو فائنل میں 10-0 سے شکست دے کر ایران کے لیے 18واں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل فری اسٹائل ریسلنگ میں محمد نوخودی نے 86 کلوگرام اور امیرحسین زارع نے 125 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ گریکو رومن ریسلنگ میں علیرضا عبدولی نے 77 کلوگرام جبکہ امین میرزازادہ نے 130 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے لیے طلائی تمغے حاصل کیے۔
ایران کی کامیابیاں صرف کشتی تک محدود نہیں رہیں۔ تکوانڈو میں آریان سلیمی نے مردوں کی 80 کلوگرام سے زائد کیٹیگری کے فائنل میں ازبکستان کے مارات مولاونوف کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ایران کا کھیلوں کے ان مقابلوں میں 16واں طلائی تمغہ تھا۔ اس سے قبل ساغر مرادی نے خواتین کی 67 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت کر ایران کو تکوانڈو میں ایک اور کامیابی دلائی تھی۔
ویٹ لفٹنگ میں علی داؤدی نے مردوں کی 110 کلوگرام کیٹیگری جبکہ علی علی پور نے 95 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے لیے طلائی تمغے حاصل کیے۔
کُراش میں مجید وحید بریمان لو نے مردوں کی 66 کلوگرام سے کم وزن کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔
ایران نے دیگر کھیلوں میں بھی تمغے حاصل کیے، جن میں اسپورٹ کلائمبنگ، پیڈل، کبڈی، باکسنگ، فینسنگ، جمناسٹکس، کینو اسپرنٹ، شوٹنگ اور تھری آن تھری باسکٹ بال شامل ہیں۔
ایران نے ایشین گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی، جہاں اس کے کھلاڑیوں نے 13 طلائی، 21 چاندی اور 20 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
ناگویا میں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں ایرانی وفد کی شرکت میناب میں 28 فروری کو امریکی اسرائیلی حملے میں شجرہ طیبہ اسکول میں شہید ہونے والے ایرانی طالب علم کی یاد سے منسوب رہی۔ نیشنل اولمپک اکیڈمی میں تقریب کے ایک حصے کو میناب کے شہدا کی علامت کے طور پر بیگوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
میناب کے شہدا کے بعض اہل خانہ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی موجودگی میں پانچ پودے لگائے گئے۔
ایشین گیمز کے 20ویں ایڈیشن میں ایرانی وفد کو ’’میناب اینجلز آف شجرہ طیبہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ