مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے عالمی فلکیاتی اولمپکس میں ایرانی طلباء کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی طلباء کی اولمپک ٹیم نے سترہویں عالمی فلکیات اولمپیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں 53 ممالک کے 250 طلباء شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایرانی نوجوانوں اور ملک کے تعلیمی نظام کے لیے اعزاز ہے۔
امام جمعہ تہران نے مختلف شعبوں میں ایران کی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس مقابلے میں امریکہ، رومانیہ اور کینیڈا بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ کی اقوام کا استحصال کر کے اقتصادی طاقت حاصل کرنے والے استعماری ممالک کے ساتھ عالمی مقابلوں میں اپنا نمایاں مقام قائم کر سکتا ہے، تاہم سس کے لیے ٹھوس عزم اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ