مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر شامی ذریعے نے جولانی رژیم کے ساتھ روسی وفد کے مذاکرات کی نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
شامی ذریعے نے انکشاف کیا کہ جولانی نے میخائل بوگدانوف کی سربراہی میں روسی وفد سے ملاقات کے دوران بشار الاسد اور ان کے قریبی ساتھیوں کو تحویل میں دینے کی درخواست کی۔
مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ روسی فریق کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں ہوسکی، تاہم مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ ہئیت تحریر الشام کے سرغنہ محمد جولانی نے 8 دسمبر 2024ء کو دمشق پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ