29 جنوری، 2025، 9:52 PM

کُرد رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو؛

جولانی رژیم کا جلد خاتمہ ہوگا/ ترکی شمالی شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا

جولانی رژیم کا جلد خاتمہ ہوگا/ ترکی شمالی شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا

عراقی کردستان علاقے میں مقیم شمالی اور مشرقی شام کی انتظامیہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شامی کرد ملک کی تقسیم نہیں چاہتے، جولانی رژیم کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: ترکی کے صدر اردگان نے دھمکی آمیز لہجے میں شام کے شمال مشرقی علاقوں کے کردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں ورنہ انہیں شام کی سرزمین میں دفن کر دیا جائے گا۔

اردگان کے بیان سے واضح ہوجاتا ہے کہ جولانی رژیم کو انقرہ کی براہ راست اور مکمل حمایت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ ہفتوں میں جولانی رژیم کے عناصر نے  شامی کردوں پر  ہتھیار ڈالنے کے لئے دباو بڑھا دیا ہے۔

عراقی کردستان میں مقیم شامی کردوں کے نمائندے فتح اللہ حسینی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب شامی کرد، داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے لگے تو ترکی نے انہیں نشانہ بنایا جو کہ داعش کو تحفظ فراہم کرنے کے امریکی صیہونی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

انہوں نے امریکی حمایت یافتہ گروہ ایس ڈی ایف کے بارے میں کہا کہ اگرچہ اس گروہ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے لیکن یہ ملک کا مقامی دفاعی گروہ ہے جو مستقبل میں شام کی فوج میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

فتح اللہ نے مزید کہا کہ شام کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لئے کرد سمیت تمام متحارب گروہوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا تاکہ ایک جامع حل کی کوئی معقول صورت نکل آئے۔

انہوں نے شام میں جولانی رژیم کے عناصر کی مسلکی اور نسلی بنیادوں پر پرتشدد کاروائیوں اور قتل و غارت کو اس رژیم کے جلد خاتمے کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا جولانی فورسز شامی عوام کا بےدریغ قتل عام کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف ترکی شام کے کرد علاقوں کی سولین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
 
  واضح رہے کہ شامی کردوں کے گروہ "قسد" کو امریکہ اور مغرب کی حمایت حاصل ہے، جو شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔یہ علاقے زرخیز زرعی زمینوں اور تیل کے کنوؤں سے مالا مال ہیں اور پچھلے سالوں میں اس گروہ نے ان علاقوں کی آمدنی پر قبضہ کر لیا ہے۔

News ID 1929930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha