مہر خبررساں ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی نے آگاہ کیا ہے کہ آج صیہونی جیلوں میں قید دو فلسطینیوں "محمد عصالی" اور "ابراہیم عدنان عاشور" کی شہادت سے واقع ہوچکی ہے جس سے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے، اور اسیروں کی شہادتوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنی جیلوں میں درجنوں فلسطینی اسیروں کی شہادت کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب کے سربراہ "قدورہ فارس" نے حال ہی میں کہا ہے کہ اسرائیلی رژیم نے 2024 میں 8000 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی اسیروں کے امور کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بیمار فلسطینی قیدیوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ غاصب رژیم کے غیر انسانی سلوک میں کمی نہیں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ