مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمان کی ثالثی میں اختتام پذیر ہوا۔
ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین بھی شامل تھے، ایران کی جانب سے نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی جب کہ امریکہ کی جانب سے محکمہ خارجہ کے دفتر برائے پالیسی پلاننگ کے ڈائریکٹر مائیکل اینٹن موجود تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے آغاز سے قبل اپنے عمانی ہم منصب ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے ۔
انہوں نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے زور دے کر کہا: "ملک کی دفاعی اور میزائل صلاحیتوں کا مسئلہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں زیر بحث نہیں آیا۔"
آپ کا تبصرہ