مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بی بی سی فارسی کی ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔
بی بی سی نے بعض مغربی اور علاقائی سفارت کاروں کے حوالے سے دعوی کیا کہ "ایران امریکہ مذاکرات غیر متوقع رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور اس حوالے سے شائع ہونے والی تمام خبریں غلط ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسی خبریں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے مقصد سے نفسیاتی حربے کے طور پر پھیلائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ بوڑھے برطانوی استعمار کا میڈیا ٹاوٹ "بی بی سی" ہمیشہ مغربی ممالک کی وکالت میں جھوٹے بیانئے تراش کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوششیں کرتا آیا ہے، تاہم اسے ہر بار خفت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ