مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام کے بعد ایکس پر اپنے ایک پیغام میں چوتھے دورے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والی بات چیت باہمی احترام اور پائیدار وعدوں پر مبنی ایک معاہدے تک پہنچنے کی مشترکہ خواہش تھی۔
بدر بوسعیدی نے مزید کہا کہ بنیادی اصولوں، مقاصد اور تکنیکی خدشات پر بات چیت کی گئی ہے اور مذاکراتی عمل اگلے ہفتے 3 مئی کو طے شدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مزید آگے بڑھے گا۔
آپ کا تبصرہ