30 اگست، 2024، 12:39 PM

ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے، ایران

ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے، ایران

جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مندوب نے زور دے کر کہا کہ آج ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لئے  ایران کے نمائندے علی بحرینی نے ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا کہ نیوکلیئر ٹیسٹ کا عالمی یوم  ممانعت، انسانی زندگی کے لیے ان تجربوں کے تباہ کن نتائج کو یاد رکھنے کا ایک موقع ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایٹمی دھماکہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کی راہ میں ایک انسدادی اور پسماندہ قدم ہے۔

بحرینی نے زور دیا کہ آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

News ID 1926256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha