5 اپریل، 2025، 5:38 PM

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ اجتماعی نسل کشی ہے، اقوام متحدہ

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ اجتماعی نسل کشی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ ایک اجتماعی قتل عام ہے جب کہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو کوئی حمایت حاصل نہیں!

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر فرانسسکا البانیس نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ اجتماعی قتل عام ہے اور اس میں فلسطینیوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں امدادی کارکنوں کے قتل سے متعلق شواہد چھپائے گئے ہیں۔

فرانسسکا البانیس نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے قتل میں کسی حد کی پابند نہیں بلکہ ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی حکام شہریوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طور پر انہوں نے نیتن یاہو کے لیے سرخ قالین بچھا دیا ہے۔ 

البانیس نے مزید کہا کہ مغربی رہنما نیتن یاہو کی حمایت کو بین الاقوامی قانون یا فلسطینیوں کی حمایت سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مغرب میں آزادیوں کو پامال کیا جاتا ہے اور آزادیوں اور شہریوں کو پامال کرنے والے نظام کے خلاف انقلاب آنا چاہیے۔

News ID 1931637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha