5 اپریل، 2025، 11:14 PM

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قیدیوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قیدیوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی

فلسطینی القسام بریگیڈ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو صہیونی یرغمالی تل ابیب رژیم سے اپنی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہ القسام عنقریب دشمن کے قیدیوں کے بارے میں ایک نئی تفصیلی ویڈیو جاری کرے گا۔ 

 حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ابتدائی طور پر ایک مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں ایک نیا تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کرے گا۔ 

جاری کردہ ویڈیو فائل میں اسرائیلی قیدیوں میں سے ایک صہیونی رژیم سے یرغمالیوں کی گھر واپسی کے لئے فوری اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔

 صیہونی یرغمالی تل ابیب رژیم سے کہتے ہیں: ہمیں گھر واپس لے چلو، ہم یہاں مر رہے ہیں، اب بہت ہوگیا، ہمیں گھر لوٹنا ہے۔

News ID 1931643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha