5 اپریل، 2025، 8:36 PM

یمن پر امریکی حملے میں ایرانی فورسز کی شہادت کا دعوی بے بنیاد ہے

یمن پر امریکی حملے میں ایرانی فورسز کی شہادت کا دعوی بے بنیاد ہے

یمن پر حالیہ امریکی فضائی حملے میں متعدد ایرانی فورسز کی شہادت کے دعوے بے بنیاد اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے منگل کو یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے ساحلی علاقے الفضاح پر  فضائی حملہ کیا۔

 یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے میں 70 حوثی شہید ہو گئے ہیں، جن میں ممتاز فیلڈ کمانڈر اور سپاہ پاسداران انقلاب کے متعدد ماہرین بھی شامل ہیں!

تاہم مصدقہ اطلاعات سے ثابت  ہوتا ہے کہ یمن میں کوئی ایرانی شخص شہید نہیں ہوا ہے۔

 ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی میڈیا کہانیوں کو نفسیاتی جنگ کے ایک حصے کے طور پر پھیلایا گیا ہے جس کا مقصد خطے کو ایک وسیع جنگ میں دھکیلنا ہے۔

دوسری طرف ایران کے فوجی حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمنی انصار اللہ کی فورسز اکیلی امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف یکجہتی سے لڑ رہی ہیں۔

News ID 1931639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha