مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے ہلال احمر کے طبی عملے کے خلاف صیہونی افواج کے وحشیانہ جرائم کے خلاف بین الاقوامی انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ناقابل تردید بصری شواہد سے صیہونی رژیم کے من گھڑت اور جھوٹے دعووں کی حقیقت عیاں ہوئی ہے، جو اس رژیم کے انسانی ہمدردی کے عملے کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور بین الاقوامی قانون کی رو سے ایک منصوبہ بند قتل کو ثابت کرتے ہیں۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس وحشیانہ جارحیت کے متاثرین کے لئے بین الاقوامی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
حماس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیفارم پہنے ہوئے فلسطینی ڈاکٹرز کی واضح شناخت والی ریڈ کریسنٹ ایمبولینس کو اسرائیلی فورسز نے دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی فورسز کو بھی نشانہ بنا رہا ہے، اس کے باوجود انسانی حقوق کے چمپیئن امریکہ اور اس کے لے پالک یورپی ممالک اس فاشسٹ رژیم کی فوجی حمایت کر رہے ہیں!
آپ کا تبصرہ