مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ کے مکینوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ صیہونی رژیم کے شدید فضائی اور زمینی حملوں کی وجہ سے وہ اپنے گھروں اور خیموں میں محصور ہوگئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ زیادہ تر خیمے، صیہونی فوج کے حملوں میں تباہ ہو گئے ہیں جب کہ اسرائیلی ڈرون مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔
اس وقت درجنوں خاندان جن میں خواتین، بچے اور مریض شامل ہیں تشویشناک اور محصور حالت میں ہیں اور انہیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
الشجاعیہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں تین افراد شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ادھر غزہ کے ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح سے صیہونی رژیم کے حملوں میں 12 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ