29 جنوری، 2025، 4:48 PM

مذاکرات کے آئندہ مراحل سخت اور پیچیدہ ہوں گے، حماس

مذاکرات کے آئندہ مراحل سخت اور پیچیدہ ہوں گے، حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے آئندہ مراحل انتہائی مشکل اور پیچیدہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ کے عوام کی شمالی علاقوں میں واپسی میں شدید رکاوٹوں اور مشکلات حائل ہیں کیونکہ صیہونی قابض حکومت جان بوجھ کر اس عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے فوری امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے۔

حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کے کچھ نکات پر عملدرآمد سے انکار کررہی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مذاکرات مزید دشوار ہوں گے۔

حازم قاسم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1929913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha