29 جنوری، 2025، 5:03 PM

امریکی بحریہ نے چینی ایپ ’ڈیپ سیک‘ کے استعمال پر پابندی لگا دی

امریکی بحریہ نے چینی ایپ ’ڈیپ سیک‘ کے استعمال پر پابندی لگا دی

امریکی بحریہ نے اپنے اہلکاروں پر نئی چینی مصنوعی ذہانت کی ایپ "ڈیپ سیک" کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ نے چین میں بنائی گئی نئی آرٹیفشل انٹیلی جنس ایپ "DeepSeek" کے استعمال کو سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر ممنوع قرار دیا ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ "Deepseek" کے استعمال سے متعلق سیکورٹی اور اخلاقی خدشات پائے جاتے ہیں۔" 

ڈیپ سیک 15 جنوری کو ریلیز ہونے کے فوراً بعد، ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل کے پلے اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے سافٹ ویئر میں سرفہرست ہے اور اسے 20 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ 

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کی اس ایپ تک رسائی اور امریکی شہریوں کے خلاف استعمال کیے جانے کے بعد چین میں صارفین کے ڈیٹا کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ امریکی حکام ملک کی قومی سلامتی پر ڈیپ سیک کے مضمرات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"

News ID 1929922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha