15 جنوری، 2024، 11:23 PM

یمن کے ساحل کے قریب امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا

 یمن کے ساحل کے قریب امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ایک امریکی تجارتی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج ایک امریکی تجارتی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اس میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یمن کے ساحل پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن (UKMTO) نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتائے بغیر اعلان کیا کہ مذکورہ واقعہ عدن کے جنوب مشرق میں پیش آیا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

News ID 1921291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha