6 فروری، 2024، 9:20 PM

بھارت، وزارت خارجہ کا اہم ملازم پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

بھارت، وزارت خارجہ کا اہم ملازم پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ملک کی وزارت خارجہ کے ایک اہم ملازم کو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیا ایکسپریس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے روس میں انڈین سفارت خانے میں سرگرم ملک کی وزارت خارجہ کے ایک ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ستیندرا سیوال پر پاکستان کی انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی سروس کا ایجنٹ ہونے اور بھارت کی حساس فوجی معلومات اس ملک کو منتقل کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے کئی عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین میں سے ایک تھے جو ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں 2021 سے کام کر رہے تھے۔

بھارتی حکام کے مطابق سیوال نے تفتیش کے دوران پاکستان کے لیے جاسوسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی فوج اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سرکاری افسران کو بھاری رقوم ادا کرتا رہا تھا۔

News ID 1921720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha