6 فروری، 2024، 10:53 PM

پاکستان بھر میں 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم

پاکستان بھر میں 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم

انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور جماعتوں کو 6 فروری رات 12 بجے سے پہلے تک الیکشن مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور جماعتوں کو 6 فروری رات 12 بجے سے پہلے تک الیکشن مہم ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کا آخری انتخابی جلسہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک تھے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں آخری انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم، اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو پابندی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد نتائج دینا شروع کرسکتا ہے جس میں واضح طور پر یہ بتایا جائے گا کہ یہ نتائج غیرحتمی اور غیر سرکاری ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرے گا اور خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

News ID 1921722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha