7 فروری، 2024، 3:35 PM

پاکستان میں دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

پاکستان میں دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے تمام صوبوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات کی کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز،ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اس کےعلاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

News ID 1921736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha