8 فروری، 2024، 11:22 PM

بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں، پی پی پی امیدوار اور حمایت یافتہ آزاد امیدواربہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

News ID 1921771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha