مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز کے شکار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی طاقت بننے کا سفر طے کیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ 2010ء کی دہائی کے آغاز میں ایران نے امریکی RQ-170 ڈرون اپنے قبضے میں لے لیا اور ایک دہائی سے بھی کم عرصے بعد ڈرون کے میدان میں دنیا کی ایک بڑی طاقت بن گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اب ایک امریکی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون ایرانی ٹیکنالوجی نظاموں میں ایک نئی اور بڑی پیش رفت کا موقع بن سکتا ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس کے پے درپے استعفوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کو پینٹاگون کے تجربہ کار جرنیلوں کو برطرف کرنے سے پہلے ان سے پوچھ لینا چاہیے تھا کہ آخر وہ کس کے مقابل آ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ