9 فروری، 2024، 10:35 AM

پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے، گوہر علی خان کا دعویٰ

پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے، گوہر علی خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر خان ویڈیو بیان میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو 154 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوہر علی خان نے کہا کہ اب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 154 سے زیادہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے لیکن گزشتہ 5 گھنٹوں سے نتائج بہت تاخیر کا شکار ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک سارے نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے لیکن اب تک ہمیں نتائج نہیں دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے امیدوار اور حامی پرامن رہیں لیکن اس وقت تک ریٹرننگ افسر کے سامنے بیٹھے رہیں جب تک آپ کو فارم 47 نہیں ملتا، تسلی کریں کہ ہم مرکز اور خیبرپختونخوا میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں اور ہم مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

News ID 1921779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha