31 مارچ، 2025، 8:43 PM

دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے، یمنی وزیر دفاع

دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے، یمنی وزیر دفاع

یمنی وزیر دفاع نے کہا: ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ایک مضبوط قوت ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی اور ہم دشمن کو خوف ناک سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج نہ صرف یمن بلکہ امت اسلامیہ کے اہم مسائل کے لیے عظیم فتوحات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے۔" 

العاطفی نے کہا کہ یمن اور اس کی مسلح افواج قومی قیادت کی حمایت سے متعدد جنگی مشنز انجام دینے کی فوجی طاقت رکھتی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی صنعت کے میدان میں، ہمارے پاس وسیع جنگی توانائی موجود ہے جس سے دشمن حیران جب کہ دوست خوش ہوں گے۔

 یمنی وزیر دفاع نے زور دیا کہ امریکی حملے سے یمن کے موقف اور جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یمنی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کا موقف واضح ہے اور خواہ کتنے ہی خطرات ہوں یمنی قوم اپنے موقف ثابت قدم رہے گی۔

News ID 1931536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha