6 فروری، 2024، 4:07 PM

پاکستان، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 5 اور 6 فروری کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 5 اور 6 فروری کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بےگناہ شہریوں کے اغوا اور متعدد دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

News ID 1921717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha