28 فروری، 2024، 9:28 PM

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جبکہ  ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔

News ID 1922243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha