29 فروری، 2024، 10:37 AM

پاکستان، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پاکستان، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

پاکستانی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، حلف برادری کے بعد نعرے بازی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افتتاحی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق افتتاحی اجلاس کے آغاز پر تلاوت کلام پاک، حمد وثنا اور قومی ترانہ پڑھا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔

نامزد اسپیکر سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر، آصف زرداری، بلاول بھٹو، نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اراکین نے رول  ممبرز پر دستخط کیے۔

مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، نور عالم خان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھیں۔

آزاد اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے ماسک پہن کر ایوان میں احتجاج کیا، آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی ایوان میں لے آئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر نشست پر کھڑے ہوکر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند ہیں جبکہ ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

News ID 1922259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha