25 نومبر، 2024، 7:56 AM

غزہ میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

غزہ میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ناروا سلوک شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ نارواسلوک شرمناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے ساتھ صہیونی فورسز کے ناروا سلوک کی خبریں میڈیا کی زینت بننے کے بعد انسانی حقوق کے ادارے اور کارکن سراپا احتجاج ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ہمیں غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہونے والی فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو بھی یاد کرنا چاہئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں خواتین اور لڑکیوں پر صہیونی فورسز کے ظلم اور تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران دسیوں ہزار فلسطینی عورتیں اور لڑکیاں شہید یا زخمی ہوگئی ہیں جبکہ ہزاروں کو غذائی کمی اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دنیا کو فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کے دفاع میں آواز بلند کرنا چاہئے۔

News ID 1928361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha