مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں صہیونی مذہبی رہنما کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔
صہیونی وزیراعظم کے دفتر نے یہودی خاخام کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاتلوں کی شناخت کی جائے گی۔
بعض مغربی اور صہیونی ذرائع نے ایران پر یہودی خاخام کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرنے کے بعد ایران نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
ابوظہبی میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خاخام کے قتل کے بارے میں ایران پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور اس کی سختی کے ساتھ تردید کی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ