27 جولائی، 2024، 9:09 AM

ایران پر صہیونی حکومت کے بے بنیاد الزامات غزہ سے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش ہے، وزارت خارجہ

ایران پر صہیونی حکومت کے بے بنیاد الزامات غزہ سے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش ہے، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایران پر پیرس اولمپک میں رخنہ ڈالنے کے بے بنیاد الزامات عائد کرکے غزہ کے حالات سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانا چاہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ قاتل صہیونی حکومت ایران پر پیرس اولمپک کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزامات عائد کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ سویلین کے قتل عام کی وجہ سے صہیونی حکومت دنیا میں نفرت کا شکار ہوچکی ہے۔

کنعانی نے مزید کہا ہے کہ اولمپک گیمز امن اور دوستی کی علامت ہے۔ صہیونی حکومت اولمپک کی روح اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ غزہ میں دس مہینے سے فلسطینی عوام کے قتل عام میں ملوث صہیونی حکومت پر دنیا میں کوئی اعتبار نہیں کرتا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے اولمپک گیمز منتظمین کو انتباہ کیا تھا کہ گیمز کے دوران ایران اور مقاومتی تنظیموں کی طرف سے بدامنی کا امکان ہے۔

News ID 1925615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha