مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کے وقت کے مطابق صبح 3:20 بجے عمانی وزیر خارجہ کی ثالثی میں شروع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے آغاز سے قبل ہم نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی، جب کہ بالواسطہ بات چیت پچھلے ایک گھنٹے سے جاری ہے۔
بقائی نے بالواسطہ مذاکرات کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں ایران کا ہدف واضح ہے اور وہ ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
آپ کا تبصرہ