مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے اطراف کے صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونی بستی نیر اسحاق کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی چینل "کان" نے اطلاع دی ہے کہ کچھ دیر پہلے مقبوضہ علاقے "صوفا" پر تین میزائل داغے گئے ہیں تاہم اس حملے کے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ