30 اپریل، 2025، 10:00 AM

فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، ایرانی وزیر خارجہ

فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور نسل کشی کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزائر کے ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، غزہ اور غرب اردن میں صہیونی جرائم میں اضافے اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے جبری بےدخل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی ممالک کو متحد ہوکر مؤثر اقدام کرنا چاہیے۔

عراقچی نے الجزائر کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری معاملے پر اصولی مؤقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران الجزائر کے وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کے ہاتھوں خطے میں بدامنی پیدا کرنے اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احمد عطاف نے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران-الجزائر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا مؤثر دفاع کیا جاسکے۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے شہید رجائی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور ایرانی قوم کو تعزیت بھی پیش کی۔

News ID 1932291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha