6 فروری، 2024، 11:02 PM

بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، 11 افراد جانبحق اور 200 زخمی

بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، 11 افراد جانبحق اور 200 زخمی

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے بیرا گڑھ میں پٹاخے کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست مدھیا پردیش میں قائم غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری میں منگل کی صبح دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری اور اطراف میں قائم 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 60 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ تین درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد وقفے وقفے سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جس پر حکام نے اطراف سے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں بھی نذر آتش ہوگئیں۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو امدادی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اطراف میں لگی آگ بجھانے کیلیے فائر برییگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطراف کے گھروں سے 170 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 140 زخمی تھے۔ حکام نے صورت حال کے پیش نظر اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

News ID 1921723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha