مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی نیوز ایجنسی آکاشوانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تامل ناڈو کے علاقے ویمبا کوٹائی میں قائم آشبازی کا سامان بنانے والی فیکڑی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے گھر میں قائم فیکڑی کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی واقع 4 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ابتدائی تحیققات کے مطابق دھماکا کیمیکل کو مکس کرنے والے کمرے میں ہوا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس واقعے میں جانوں کے تلف ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے دو-دو لاکھ روپئے بطور امداد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے، جو ہلاک ہونے والے ہر شخص کے قریبی رشتے دار کو دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ