23 فروری، 2024، 10:13 AM

کسانوں کا احتجاج، بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل، انٹرنیٹ بند کردیا

کسانوں کا احتجاج، بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل، انٹرنیٹ بند کردیا

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ  سروس بند کردی گئی ہے۔ ہریانہ کی ریاستی حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ شروع ہونے پر7 اضلاع امبالا، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ بند کی تھی جس میں 23 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے لیڈر کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا کر ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے کسان مظاہرین کے خوف سے یہ قدم اٹھایا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہریانہ نے بیان میں کہا کہ ریاست میں امن اور امان کی صورتحال کشیدہ اور نازک ہے۔

ایس کے ایم نے کہا کہ کسان 26 فروری کو شاہراہوں پر ٹریکٹر مارچ نکالیں گے اور 14 مارچ کو دہلی میں مہاپنچایت منعقد کریں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسان پولیس کارروائی کی مذمت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کے پتلے جلائیں گے۔

News ID 1922118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha