18 اپریل، 2015، 5:58 PM

امریکہ نے صنعا پر دو میزائل فائر کئے/بڑے اور چھوٹے شیطانوں میں اتحاد

امریکہ نے صنعا پر دو میزائل فائر کئے/بڑے اور چھوٹے شیطانوں میں اتحاد

مہر نیوز/18 اپریل / 2015 ء : امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الحفا کیمپ پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے بڑا شیطان امریکہ چھوٹے شیطان آل سعود کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفاق پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الحفا کیمپ پردو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز سے یہ دو میزائل داغے گئے ہیں ذرائع کے مطابق امریکہ نے دو کروز میزائل سے صنعا پر حملہ کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج عدن میں 7 امریکی جنگی کشتیاں موجود ہیں جن سے یہ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بڑا شیطان امریکہ چھوٹے شیطان آل سعود کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

News ID 1853672

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha