مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی حاملہ ماں اور اس کی دو بیٹیاں غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں سے بچنے کے لیے جنوب کی طرف جاتے ہوئے رفح شہر میں شہید ہوگئیں۔
عینی شاہد نہاد الھوانی نے آناتولی نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ اس حملے میں شہید ہونے والی اس حاملہ خاتون اور دو 10 سالہ بچیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
الھوانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حملے سے پہلے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا، واضح کیا: ایک فلسطینی ماں اور اس کی بچیاں چند روز قبل شمالی غزہ سے جنوب میں رفح آئی تھیں لیکن وہاں اسرائیلی رجیم کے حملوں میں شہید ہو گئیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس خاندان کے خیال میں رفح شمالی غزہ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کہا: ان لوگوں کو ایک محفوظ گھر میں ہونا چاہیے تھا، ان کے گھروں پر کیوں بمباری کی گئی؟ وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ لیکن بمباری کے وقت وہ سو رہے تھے۔ یہ ان کی آخری لیکن ابدی نیند تھی۔
آپ کا تبصرہ