19 اکتوبر، 2023، 10:03 PM

پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی

 پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی

پاکستانی صدر اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام  کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لیے فلسطینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔

صدر مملکت نے فوری طور پر جنگ بندی اور خوراک، بجلی و پانی سے محروم لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ  کیا۔ انہوں نے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام ِمتحدہ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث ہونی چاہیے۔ سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔ اس طرح کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے  اور  مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں۔

News ID 1919523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha