16 فروری، 2025، 4:49 PM

برکس ایوارڈ، ایرانی خاتون کو سال کی بہترین نوجوان محقق کی سند دی گئی

برکس ایوارڈ، ایرانی خاتون کو سال کی بہترین نوجوان محقق کی سند دی گئی

برکس اینڈ ایس سی او ینگ لیڈرز ایوارڈ میں ایران کی نمائندہ حسنہ سلیمی نے سال کی بہترین نوجوان محقق کا خطاب جیت لیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اے ایم ایف کے 6ویں انٹرن شپ پروگرام کی ٹرینی ایرانی خاتون حسنہ سلیمی کو ان کی سائنسی اور تحقیقی خدمات پر برکس اینڈ ایس سی او ینگ لیڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب 26 جنوری کو روس کے شہر کازان میں منعقد ہوئی، جس میں بھارت، ایران، چین، مصر، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان، جنوبی افریقہ اور روس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 مذکورہ ایوارڈ کے لئے میڈیا انفلوئنسر، سماجی خدمات، عوامی سفارت کاری، نوجوان محقق، اور ایکو انیشی ایٹو کے شعبوں میں سرگرم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

News ID 1930396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 20:55 - 2025/02/16
      0 0
      Conguralation