برکس گروپ
-
برکس ممالک عالمی توانائی نظام کو زیادہ منصفانہ بنانے میں کردار ادا کریں، ایران
ایران نے برکس کے اراکین پر زور دیا ہے کہ توانائی کو سیاسی دباؤ کے بجائے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے اور عالمی توانائی کی سیکورٹی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔
-
عراقچی کی برکس اجلاس میں موجودہ عالمی نظام، پابندیوں اور سلامتی کونسل پر سخت تنقید
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام انصاف اور مساوی نمائندگی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے جبکہ برکس حقیقی کثیرالجہتی تعاون اور عالمی توازن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
-
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ میں جوہری مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نئی دہلی میں برکس اجلاس کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، توانائی تعاون اور خلیج فارس کی سیکورٹی پر گفتگو کی۔
-
عراقچی کی برکس اجلاس میں امارات پر تنقید، امریکا اور اسرائیل پر انحصار سے خبردار
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اماراتی نمائندے پر واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں کسی ملک کے لیے حقیقی سلامتی کی ضمانت نہیں بن سکتے۔
-
عرب امارات ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست شریک تھا، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں براہ راست شریک تھا۔
-
آبنائے ہرمز پر برکس اعلامیہ امارات کی مخالفت کے باعث مؤخر
روس نے نئی دہلی اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر مشترکہ بیان کی تجویز دی تھی، تاہم ایران اور امارات کے اختلافات کے باعث متن کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔
-
ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا، عراقچی کا دو ٹوک اعلان
ایرانی وزیر خارجہ نے برکس اجلاس میں کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے غیر قانونی تھے اور ایران سے متعلق کسی بھی مسئلے کا فوجی حل موجود نہیں۔
-
برکس ڈالر کے متبادل نظام پر غور کر رہا ہے، برازیلی اعلی اہلکار کا انکشاف
برازیل کے صدارتی مشیر کے مطابق برکس ممالک ڈالر ترک نہیں کر رہے، تاہم بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے متبادل طریقہ کار کی ضرورت پر مشاورت جاری ہے۔
-
تہران میں برکس ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس کا آغاز
تہران میں برکس ممالک کا ساتواں اجلاس شروع ہوا، جس میں ایران، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
-
برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت سے نئی اقتصادی راہیں کھلیں، صدر پزیشکیان
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی اداروں میں ایران کی فعال شرکت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
-
برکس مغرب کے یکطرفہ اقدامات کے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کرے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے برکس کے ہنگامی آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی حکمرانی میں اصلاحات، غیرقانونی پابندیوں کے خلاف تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ پر زور دیا۔
-
امریکی-صہیونی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، برکس اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ
برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور، این پی ٹی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
-
ایران و برازیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ اور عالمی امور پر گفتگو
ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی سلامتی، بین الاقوامی قانون کی بالادستی اور صہیونی و امریکی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
برکس کی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی، تل ابیب اور واشنگٹن کی جارحیت کی شدید مذمت
برکس ممالک نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔