24 اکتوبر، 2024، 2:33 PM

سورج مشرق سے طلوع جب کہ صحیح معنوں میں مغرب میں غروب ہو رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

سورج مشرق سے طلوع جب کہ صحیح معنوں میں مغرب میں غروب ہو رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے شہر کازان میں برکس کے رکن ممالک کے حکام کے ساتھ ہونے والی مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سورج مشرق سے طلوع ہو رہا ہے اور صحیح معنوں میں مغرب میں غروب ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر تنظیم کے رکن ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: اہم راستہ; سورج مشرق سے طلوع ہو رہا ہے اور صحیح معنوں میں مغرب میں غروب ہو رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران روس کے شہر کازان میں 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں 11 ممالک کے ساتھ قریبی مشارت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ روس، چین، انڈیا، جنوبی افریقہ، یو اے ای سمیت کئی ریاستوں کے ہم منصبوں اور رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت رہی جس میں صدر پزشکیان سمیت رکن ممالک کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔

برکس سربراہی اجلاس میں ایران، روس، برازیل، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، مصر، متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا کے وفود نے باضابطہ بات چیت کا آغاز کیا، جس میں صدر پزشکیان نے اپنی پہلی باضابطہ شرکت کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کی۔

برکس ایک بین الاقوامی گروپ ہے جس کی قیادت ابھرتی ہوئی معاشی طاقتیں کر رہی ہیں۔

News ID 1927646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha