مہر خبررساں ایجنسی نے العربی کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے لبنان پر کئی مراحل میں دوبارہ حملہ کیا ہے۔ حملوں میں بیروت سمیت لبنان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے علاقے کے تین مکانات خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
المیادین کے نمائندے نے کہا ہے کہ ضاحیہ پر صہیونی ڈرون طیاروں نے انتہائی نچلی سطح پر پرواز کرتے ہوئے بمباری کی۔
لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت اور دیگر شہروں پر صہیونی حملے جاری ہیں۔ جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر حملوں میں 15 شہید ہوگئے ہیں جن میں امدادی ادارے کے تین اراکین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 68 ہے۔
اس سے پہلے لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ صہیونی فوج نے بھاری توپ خانے کی مدد سے جنوبی لبنان کے قصبوں نقورہ، حمول، البیاضہ، المنصوری اور سھل القلیلہ پر گولہ باری کی ہے۔
لبنانی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال سے اب تک صہیونی حکومت کے حملوں میں 3558 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ