مہر رپورٹر کے مطابق ایران کے صوبہ گیلان کے ضلعی کمانڈر نے رشت میں ہفتہ بسیج کی مناسبت سے پریس کانفرنس کے دوران کہا: ملک کی عوامی رضاکار تنظیم "بسیج" گذشتہ چالیس سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں بے مثال خدمات کی درخشاں تاریخ رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بسیج کی شہرت سرحدوں کو عبور کر چکی ہے اور یہ تنظیم مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے حکومتوں کا طاقتور بازو ہے۔
ضلع رشت کے مرکزی کمانڈر نے اس شہر میں لبنان اور فلسطین کے مزاحمتی محاذ کی مدد کے لئے ایران کی ہمدردانہ مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رشت کے بسیجیوں نے مزاحمتی محاذ کے لئے ایک کلو سونا، ایک ارب نقدی اور 5 ٹن چاول عطیہ کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ