20 نومبر، 2025، 3:06 PM

بسیج دشمن کی ہر سازش کے مقابلے میں ملت ایران کی ناقابل شکست ڈھال ہے، جنرل موسوی

بسیج دشمن کی ہر سازش کے مقابلے میں ملت ایران کی ناقابل شکست ڈھال ہے، جنرل موسوی

ہفتۂ بسیج کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ بسیج ایک ایمانی، فداکار اور بصیرت افروز قوت ہے جو ہر میدان میں انقلاب اسلامی اور ملک کی مؤثر ڈھال بن کر کھڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ بسیج کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بسیج کو ایرانی قوم کے حفاظت کے لئے ڈھال قرار دیا ہے۔

اپنے پیغام میں جنرل موسوی نے کہا کہ معمار انقلاب اور اسلامی جمہوری ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے تاریخی فرمان کے نتیجے میں ایک عظیم اور عوامی ادارہ بسیج مستضعفین وجود میں آیا۔ یہ ادارہ ایمان، اخلاص، فداکاری اور بصیرت سے معمور روح کے ساتھ انقلاب اور نظام اسلامی کے لیے ایک اسٹریٹجک ذخیرہ اور تمدن‌ساز قوت کی حیثیت سے ملک کے تمام حیاتی شعبوں میں جلوہ گر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسیج محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک ثقافت، ایک فکر اور ایک جامع جہادی مکتب ہے جو مکتب عاشورا اور سیرت نبوی سے الہام لے کر اسلام اور انقلاب اسلامی کے مقاصد کے دفاع میں ہمیشہ جانفشانی کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔

اسی سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (مدظلہ‌العالی) نے بسیج کے قیام کے اہداف کو یوں بیان کیا ہے کہ بسیج کا قیام خود خطرے کو فرصت میں تبدیل کرنے کی کامل اور حقیقی مثال تھا؛ یہ خوبصورت اور مجسم حقیقت عوامی صفوں سے پھوٹی ہوئی تھی۔

جنرل موسوی نے کہا کہ گزشتہ پینتالیس سال کے دوران، خاص طور پر ملک کے نازک اور خطرناک ادوار میں، بسیج اور بسیجیوں نے بغیر موت سے ڈرے جهاد و شہادت کے میدانوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے سرنوشت ساز اور فیصلہ کن کارنامے انجام دیے ہیں۔ یہ کارنامے دفاعِ مقدّس کے یادگار لمحات سے لے کر آج کے ترکیبی و شناختی نوعیت کے جنگوں تک، اور ملک کی تعمیر نو سے لے کر عوامی سطح پر سکیورٹی، پیشرفت، صحت اور علم کے شعبوں میں مؤثر کردار تک پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعِ مقدس اور امریکہ اور صہیونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران بسیج نے ایرانی قوم کے عزم و حوصلے کا ایک شاندار منظر پیش کیا۔ بسیجیوں نے ثابت کیا کہ آج بھی وہی پرانی جہادی اور انقلابی روح کے ساتھ، انقلاب کے مقدس اہداف، قومی سلامتی اور وطنِ عزیز کی استقامت کے دفاع میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔ دشمن کی طرف سے پیدا کیے جانے والے مختلف خطرات کے مقابلے میں، بسیج آج بھی ایرانی ملت کا ایک مضبوط، فولادی اور شکست نہ کھانے والا حصار ہے۔

News ID 1936604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha