20 نومبر، 2024، 9:42 PM

حزب اللہ کے صیہونیوں پر حملے جاری، کئی بستیوں اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا

حزب اللہ کے صیہونیوں پر حملے جاری، کئی بستیوں اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ کے صیہونی بستیوں اور فوجی مراکز کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں صیہونی بستیوں اور قابض فوجیوں پر اپنے نئے حملوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ 

حزب اللہ کے اطلاعاتی دفتر کے بیان کے مطابق: غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں حزب اللہ کے مجاہدین نے مقبوضہ الخیام  کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے اہم مرکز کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

اس کے علاوہ مقبوضہ قصبوں صفد، عکا، نہاریہ اور شمال میں گولانی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر شراگا پر بھی ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔ 

 دوسری جانب صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ لبنانی مزاحمت کے متعدد میزائل مقبوضہ اسبع الجلیل کے قصبے "کفار گیلعادی" کے اہداف پر لگے ہیں۔"

News ID 1928261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha