مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بعض حکومتوں کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو غزہ میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پیڈرو سانچیز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو غزہ میں بدستور اجتماعی قتل کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
سانچیز نے کہا کہ وہ ان اصولوں اور اقدار کے دفاع کے لیے آئے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے قیام کے لیے تحریک فراہم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو یہاں موجود مختلف حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کیا جا رہا ہے یا انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسپین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن، پائیداری اور مساوی مواقع کو ان سیاسی قوتوں اور حکومتوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ہمیں ایک تاریک ماضی کی طرف واپس لے جانا چاہتی ہیں۔
سانچیز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حکومتیں اور سیاسی قوتیں موجود ہیں جو اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کو بے فائدہ سمجھتی ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان قوتوں کا مؤقف تاریخ کے راستے سے متصادم ہے اور یہ تین غلط بنیادوں یعنی خود غرضی، جہالت اور بے رحمی پر قائم ہے۔ ان قوتوں نے غیر قانونی جنگیں شروع کیں اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا۔
آپ کا تبصرہ